76

قومی کرکٹر خوشدل شاہ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

آئی سی سی کے مطابق خوشدل شاہ کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ اور 3 ڈی میرٹ پوائنٹس دیے گئے ہیں کیونکہ انہوں نے آئی سی سی کے لیول ٹو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

پاک نیوزی لینڈ کے پہلے ٹی 20 میچ کے دوران، خوشدل شاہ نے زیکرے فولکس کے ساتھ جسمانی رابطہ کیا، جس کی انہوں نے خود ہی غلطی تسلیم کر لی ہے۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

قومی اسکواڈ کرائسٹ چرچ سے ڈونیڈن پہنچ چکا ہے، اور قومی کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی۔ میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوگا۔