3

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نئی لیکن اچھی، فخر اور صائم کی عدم موجودگی اہم

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں نئے کمبینیشن کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں اور ٹیم نے اپنے معیار کے مطابق کھیل پیش نہیں کیا۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ اسپینرز کے لیے فائدہ مند ہوسکتی ہے اور شاہین اور حارث رؤف کی کارکردگی نمایاں رہی ہے۔ انہوں نے فخر زمان اور صائم ایوب کی غیر موجودگی پر افسوس کا اظہار کیا لیکن توقع ظاہر کی کہ دونوں آئندہ سیریز میں دستیاب ہوں گے۔