5

پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات میں بڑی کامیابی، 2 ارب ڈالر کی مالی امداد کا اعلان

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات بالآخر کامیابی سے ہمکنار ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، ان مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کو مجموعی طور پر دو ارب ڈالر کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق، آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کی اقتصادی بحالی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ مالی پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی قسط فوری طور پر فراہم کی جائے گی جبکہ بقیہ ایک ارب ڈالر کلائمیٹ فنانسنگ کے تحت دستیاب ہوں گے۔

آئی ایم ایف سے ہونے والی اس کامیاب ڈیل کو حکومت کی معاشی حکمت عملی کی جیت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے ملکی معیشت میں بہتری کی امید ہے۔