45

آئی ایم ایف نے معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، منی بجٹ کے خدشات دور

  1. آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات کا آج آخری روز ہے۔

  2. وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کر چکی ہے۔

  3. ذرائع کے مطابق، نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد نے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی اور مالی سال کی پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر گفتگو کی۔

  4. عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے حکومت کی معاشی بہتری کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور مزید شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی تاکید کی۔