6

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری تیزی، 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری دن مثبت رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1009 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 818 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ مثبت زون میں ہی رہی۔ شیئر بازار میں آج 38 کروڑ شیئرز کے سودے 25 ارب روپے میں طے پائے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 80 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مجموعی مالیت 14 ہزار 128 ارب روپے تک جا پہنچی۔