52

سرمایہ کاروں کے لیے بری خبر: پی ایس ایکس میں 100 انڈیکس 93 پوائنٹس کم

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا، جہاں بینچ مارک 100 انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 84 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران انڈیکس نے 660 پوائنٹس کے بینڈ میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کیا۔ مجموعی طور پر 29 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے 20 ارب 26 کروڑ روپے میں مکمل ہوئے۔

مزید برآں، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 17 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کل مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 48 ارب روپے رہ گئی۔