نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے لیے بھی صائم ایوب کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔ پی سی بی نے تصدیق کی کہ صائم ایوب اور فخر زمان کو میڈیکل بنیادوں پر ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ فخر زمان کو چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بائیں مسل میں کھچاؤ آیا، جبکہ صائم ایوب کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران دائیں ٹخنے کی انجری کے باعث بحالی کے عمل سے گزر رہے ہیں۔
تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے دستیاب ہوں گے، جو 11 اپریل 2025 سے شروع ہو گی۔