33

چینی کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ

کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافہ جاری ہے۔ شہر میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں چینی 175 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

گزشتہ 2 دنوں کے دوران چینی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ روز چینی کی قیمت 165 روپے فی کلو تھی، جبکہ 2 دن پہلے 155 روپے فی کلو تھی۔