آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی "ٹیم آف دی ٹورنامنٹ" کا اعلان کر دیا، جس میں حیران کن طور پر کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کو جگہ نہ ملی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بھارت کے 6، نیوزی لینڈ کے 4 اور افغانستان کے 2 کھلاڑی شامل ہیں۔
بھارت کی طرف سے ویرات کوہلی، شریاس آئر، کے ایل راہول اور اکشر پٹیل نے جگہ بنائی، جبکہ نیوزی لینڈ کے گلین فلپس اور میٹ ہنری بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ افغانستان سے ابراہیم زدران اور عظمت اللہ عمرزئی نے ٹیم میں مقام حاصل کیا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی پر سوشل میڈیا پر مایوسی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور شائقین ٹیم کے انتخاب پر تنقید کر رہے ہیں۔