142

خام تیل کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ یکم مارچ کو بھی معمولی کمی کی گئی تھی، لیکن عالمی منڈی میں نمایاں کمی کے بعد مزید ریلیف کا امکان بڑھ گیا ہے۔