338

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

کراچی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس44ہزار کی بلند نفسیاتی حد کو بھی عبور کرتا ہوا770.14پوائنٹس کے اضافے سے44309.74پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ حصص کی خریداری بڑھنے کے سبب 58.63فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت97ارب 64کروڑ88لاکھ روپے کے اضافے سے 91کھرب 60ارب روپے سے تجاوز کر گئی اورحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت10کروڑ39لاکھ 40ہزار شیئرز زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتداء سے ہی منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں دلچسپی نظر آئی جس کے نتیجے میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں تیزی کی رفتار سست تھی تاہم بعد ازاں غیر ملکی ومقامی سرمایہ کاروں نے دھڑا دھڑ حصص خریدنے شروع کردئے جس کے نتیجے میں تیزی کی رفتار تیز ہوگئی اورکے ای100انڈیکس 43600،43700،43800،43900، 44000،44100، 44200،44300، 44400اور44500کی نفسیاتی حدیں عبور کرتا چلا گیا بعد ازاں معمولی گراوٹ سے 44400اور44500کی نفسیاتی حدیں بحال نہ رہ سکیں لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس770.14پوائنٹس کے اضافے سے44309.74پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس473.77 پوائنٹس اضافے سے22173 پوائنٹس ، کے ایم آئی 30 انڈیکس1002.83پوائنٹس اضافے سے75211.01 پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس344.04 پوائنٹس اضافے سے31963.17 پوائنٹس ہو گئی ۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر382 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے224کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ 140 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں97ارب 64کروڑ88لاکھ روپے روپے کا اضافہ ریکارڈکیا گیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 90کھرب63ارب18کروڑ41لاکھ روپے سے بڑھ کر91کھرب 60ارب 83کروڑ29لاکھ روپے ہو گئی گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی21کروڑ99لاکھ9ہزار شیئرز رہا جب کہ اس کے مقابلے میں پیر کو11کروڑ99لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا اس لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم ھی بہتر رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں منگل کو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے یونی لیورفوڈز کے حصص سرفہرست رہے ، جس کے حصص کی قیمت462.50 روپے اضافے سے9812.50 روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت36.26 روپے اضافے سے776.26 روپے ہو گئی ۔ نمایاں کمی باٹا پاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ، جس کے حصص کی قیمت 150.23روپے کمی سے2854.37 روپے اورفلپ موریس کے حصص کی قیمت149.62 روپے کمی سے2842.88 روپے ہو گئی ۔گذشتہ روز نیمر ری سنز کی سرگرمیاں1کروڑ52لاکھ شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہی جب کہ ٹی آر جی پاک،لوٹی کیمکل ،یونٹی فوڈز ، عائشہ اسٹیل مل ،فوجی سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،کے الیکٹرک اور بینک الفلاح کے حصص کی بھی نمایاں لین دین ہوئی ۔