بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے چیمپئنز ٹرافی فائنل دیکھنے کے مناظر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ دبئی اسٹیڈیم میں دونوں کو ایک ساتھ بار بار دکھایا گیا، جس کے بعد ان کے تعلقات پر قیاس آرائیاں تیز ہوگئیں۔
چہل نے 2020 میں ڈانسر دھناشری ورما سے شادی کی تھی، تاہم حالیہ دنوں میں دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔ طلاق کے بعد چہل کی آر جے مہوش کے ساتھ بڑھتی قربتیں خبروں میں موضوع بحث بن گئیں۔
آر جے مہوش، جو کہ ایک مشہور ریڈیو جوکی اور وی لاگر ہیں، نے بھارت کی جیت کے بعد جشن کی ویڈیو بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں چہل بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔