101

ڈالر کی قدر میں اضافہ ، ریٹ 280 روپے سے تجاوز کرگئے

پاکستان کو درپیش مالیاتی بحران اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ 280 روپے سے تجاوز کر گیا۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کو 24 مارچ تک موخر کرنے کی خبر کے باوجود انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 11 پیسے کی کمی کے ساتھ 279 روپے 85 پیسے پر آ گئی تھی۔

تاہم، عالمی سطح پر ڈالر کی مضبوطی اور امریکا-چین تجارتی جنگ کے باعث اختتامی مرحلے میں ڈالر کی طلب میں اضافہ ہوا، جس سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 280 روپے 06 پیسے پر بند ہوئی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت 7 پیسے کے اضافے کے ساتھ 281 روپے 49 پیسے پر بند ہوئی۔