اسلام آباد: ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.09 فیصد کمی واقع ہوئی، تاہم اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 20 کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 18 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔