74

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، خریداری مزید مشکل

پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہوگیا! آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 28 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2921 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔