83

نیوزی لینڈ کا چیمپئنز ٹرافی فائنل سے پہلے بڑا نقصان، بولر انجری کا شکار

نیوزی لینڈ ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل سے پہلے ایک بڑا نقصان اٹھانا پڑا ہے کیونکہ ٹیم کے اہم بولر میٹ ہنری کو انجری کا سامنا ہے۔ گروپ میچ میں بھارت کے خلاف 5 وکٹیں لینے والے ہنری کی فائنل میں شرکت اب غیر یقینی ہو گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ میٹ ہنری کی انجری کے باوجود ان کے کھیلنے کا امکان تاحال غیر واضح ہے۔ ہنری چیمپئنز ٹرافی کے سب سے کامیاب بولر ہیں جنہوں نے 10 وکٹیں حاصل کیں اور 2 مارچ کو بھارت کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں لی تھیں۔

سیمی فائنل میں جنوبی افریقا کے خلاف کیچ لیتے ہوئے ہنری انجری کا شکار ہوئے تھے، لیکن پھر بھی انہوں نے آخری اوورز میں بولنگ کی۔ اسٹیڈ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہنری فائنل تک مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔

فائنل 9 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔