غیر ملکی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
گزشتہ روز لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 68.68 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کروڈ آئل کی قیمت 66.69 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
بلومبرگ کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت میں 0.58 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت میں 0.57 فیصد اضافہ ہوا، تاہم مجموعی طور پر قیمتیں عالمی اقتصادی سست روی اور تجارتی پابندیوں کے خدشات کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔