سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث فی تولہ سونے کے نرخ میں 3 ہزار روپے کمی ہوئی اور نئی قیمت 3 لاکھ 4 ہزار روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کے نرخ میں بھی 2,571 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 630 روپے پر آ گئی۔
دوسری جانب، عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 28 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد فی اونس سونا 2,893 ڈالر پر آ گیا۔