اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق، 28 فروری 2025 کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 11.25 ارب ڈالر ہوگئے۔
ملک کے کل زرمبادلہ کے ذخائر 15.87 ارب ڈالر رہے، جن میں سے 4.62 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود ہیں۔ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔