تیل کی قیمتوں کو جھٹکا، عالمی منڈی میں ساڑھے 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں اگست 2021 کے بعد سب سے کم سطح پر آچکی ہیں، جس نے سرمایہ کاروں کو حیران کردیا ہے۔
تازہ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 68.85 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 66.79 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔
اس کمی کی بڑی وجہ چین اور امریکا کے درمیان تجارتی تناؤ اور اوپیک کی جانب سے پیداوار میں اضافے کے اشارے بتائے جارہے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت کی ممکنہ سست روی کے خدشے نے توانائی کی طلب کو کمزور کیا ہے، جس سے قیمتیں دباؤ کا شکار ہیں اور مزید کمی کا امکان بھی موجود ہے۔