24

جنوبی افریقا کو ایک بار پھر شکست :نیوزی لینڈ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

جنوبی افریقا ایک بار پھر آئی سی سی ایونٹ کے سیمی فائنل میں ناکامی کا شکار ہوگیا، نیوزی لینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 362 رنز اسکور کیے، جس میں راچن رویندرا اور کین ولیمسن کی سنچریاں نمایاں رہیں۔ رویندرا نے 108 اور ولیمسن نے 102 رنز بنائے، جبکہ مچل اور فلپس نے بھی 49-49 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔

جنوبی افریقا کے بیٹرز نے کوشش تو کی لیکن ہدف حاصل نہ کرسکے۔ ڈیوڈ ملر نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ وین ڈر ڈوسین نے 69 اور ٹیمبا باؤما نے 56 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کے اسپنر مچل سینٹنر نے 3 جبکہ گلین فلپس اور میٹ ہنری نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

اب چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 9 مارچ کو دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔