15

چیمپئنز ٹرافی کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان نئی سیریز کی تیاری

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کے ساتھ وائٹ بال سیریز کے انعقاد کا عندیہ دے دیا۔

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی اور بی سی بی صدر فاروق احمد نے میڈیا سے گفتگو میں باہمی کرکٹ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔ فاروق احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی کرکٹ نمایاں ترقی کر رہی ہے، اور دونوں بورڈز کے درمیان فیوچر ٹور پروگرام (FTP) کے علاوہ ایک اضافی وائٹ بال سیریز پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔

محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے تعاون کا اعتراف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جلد ہی اس سیریز کے شیڈول پر پیشرفت ہوگی۔