34

عظمت اللہ دنیا کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے، افغانستان کا کرکٹ میں شاندار راج

آئی سی سی نے نئی ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی، جس میں افغانستان کے اسٹار آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی نے سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلا نمبر حاصل کر لیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے عمرزئی نے انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کے خلاف نصف سنچری اسکور کر کے دو درجے ترقی پائی، جس کے بعد وہ 296 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دنیا کے بہترین آل راؤنڈر بن گئے۔

ان کے ہم وطن محمد نبی دوسرے نمبر پر چلے گئے، جبکہ بھارت کے اکشر پٹیل نے 17 درجے ترقی کر کے 13ویں پوزیشن سنبھال لی۔

بیٹنگ میں بھی عمرزئی نے زبردست پیش رفت کی، چیمپئنز ٹرافی میں 126 رنز بنا کر 12 درجے اوپر آتے ہوئے 24 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

افغانستان کے ابراہیم زادران نے بھی لاہور میں انگلینڈ کے خلاف 177 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 10 بہترین بلے بازوں میں جگہ بنائی۔

بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے تین درجے ترقی کے ساتھ تیسری پوزیشن سنبھال لی، جبکہ سری لنکا کے مہیش تھیکشنا بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔