کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار مندی کا شکار رہا، جہاں 100 انڈیکس میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 490 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد 112,253 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر انڈیکس 1181 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانا پڑا۔
حصص بازار میں 26.39 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت، جن کی مالیت 13.73 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 46 ارب روپے کم ہوکر 13,880 ارب روپے رہ گئی۔