پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا، کئی بڑے کھلاڑیوں کو شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ون ڈے ٹیم کی قیادت حسب روایت محمد رضوان کریں گے، جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کمان سلمان علی آغا کو دے دی گئی ہے۔ شاداب خان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اعلان ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کیا، جنہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلے آئندہ برس ہونے والے اہم ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس کو سامنے رکھ کر کیے گئے ہیں۔
اسکواڈز میں حیران کن طور پر فخر زمان اور صائم ایوب کا نام شامل نہیں، جنہیں میڈیکل ایڈوائس کی بنیاد پر نظرانداز کیا گیا۔
ون ڈے اسکواڈ میں امام الحق، عبداللہ شفیق اور بابر اعظم شامل ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد حارث اور عمیر بن یوسف کو منتخب کیا گیا ہے۔