30

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا طوفان: سرمایہ کار پریشان

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں آج کاروباری سرگرمیاں شدید مندی کا شکار رہیں، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس 1264 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے ساتھ 111,986 پر بند ہوا۔

کاروباری دن کے دوران مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 1762 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ سرمایہ کاروں کے لیے دن مجموعی طور پر مایوس کن ثابت ہوا، کیونکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 140 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو اب 13,840 ارب روپے پر آ چکی ہے۔

آج کے دوران 22.88 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت 11.88 ارب روپے رہی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ کی وجوہات میں عالمی مالیاتی رجحانات، روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی محتاط حکمت عملی شامل ہو سکتی ہے۔