چیمپئنز ٹرافی کا بڑا سیمی فائنل قریب، اور آسٹریلیا کے لیے بری خبر آ گئی! جارحانہ بیٹنگ کے لیے مشہور میتھیو شارٹ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
یہ انجری انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں لگی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دے دیا۔
آسٹریلیا نے فوری طور پر کوپر کونولی کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا ہے۔ صرف 21 سال کے کونولی پہلے ہی 3 ون ڈے میچز کھیل چکے ہیں، اور اب انہیں سیمی فائنل جیسا بڑا موقع مل رہا ہے۔
آئی سی سی نے بھی آسٹریلیا کے اسکواڈ میں اس تبدیلی کو منظور کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔