دبئی: بھارتی اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ انوشکا شرما کی حیرانی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔
چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف یہ ویرات کوہلی کے کیریئر کا 300 واں ون ڈے انٹرنیشنل تھا، لیکن وہ اس یادگار موقع پر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
گلین فلپس کے شاندار کیچ نے نہ صرف ویرات کو حیران کر دیا بلکہ اس لمحے نے اسٹیڈیم میں بیٹھی انوشکا شرما کو بھی چونکا دیا۔ انوشکا نے سر پر ہاتھ رکھ کر ردعمل دیا، جسے کیمرے نے فوراً قید کر لیا۔
یہ جذباتی لمحہ پلک جھپکتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جہاں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے لکھا، "یہ تو ہم سب کا حال ہوتا ہے جب کوہلی جلدی آؤٹ ہو جاتا ہے!" جبکہ کچھ نے انوشکا کے سپورٹیو رویے کو سراہا۔