4

چیمپئنز ٹرافی ،جنوبی افریقا کا افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف

چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا ہے۔

ریان ریکلٹن103رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹمبا باووما58 اوروین ڈر ڈوسن نے52رنز کی اننگز کھیلی،ایڈین مارکرم52،ڈیوڈ ملر14اورٹونی ڈی زورزی نے 11رنز بنائے۔

افغانستان کے محمد نبی نے 2وکٹیں حاصل کیں،فضل الحق فاروقی،عظمت اللہ عمرزئی اورنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

حشمت اللہ نے کہا کہ ،  اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہو گی ، جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔