پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔
گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کا کاروباری اعتماد پچھلے 6 ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے،55فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں،کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔
پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد کم ہو چکا ،مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔
سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے عوامل ہیں۔
گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا،482چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کیا گیا۔