30

عثمان قادر بہتر مستقبل کی خاطر ایک بار پھر آسٹریلیا منتقل

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے بہتر مستقبل کی تلاش میں ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عثمان قادر نے اپنے مرحوم والد کی خواہش پر پاکستان کی نمائندگی کا عزم لے کر واپس آ کر کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی تھی، لیکن مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

عثمان قادر نے اپنے ریٹائرمنٹ کے وقت کہا تھا کہ ان کا پاکستان کرکٹ میں سفر بہت شاندار رہا اور پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے بڑا اعزاز تھا۔

اب عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں سکونت اختیار کر لی ہے اور سڈنی کے ہاکسبری کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔