332

پی ایس ایل فائنل ٗفضائی نگرانی کیلئے فوج کی مدد حاصل 

کراچی،لاہور ۔کراچی میں پی ایس ایل فائنل کی فضائی نگرانی اورفضاسے ہنگامی انخلاکاپلان بھی مرتب کرلیاگیاہے۔سیکیورٹی پلان میں فضائی نگرانی اورہنگامی انخلاکی خدمات فوج انجام دیگی۔

خصوصی خدمات کیلئے فوج کی مددحاصل کرلی گئی ہے۔پی ایس ایل فائنل کے انعقاد کیموقع پر خصوصی دستے کے اہلکار گشت پر رہیں گے۔خصوصی دستے سیکیورٹی کمانڈر کے سنگل آرڈر پر حرکت میں آئیں گے۔

پی ایس ایل کا اگلا مرحلہ آج اتوار سے شروع ہورہا ہے جس میں ایک میچ دبئی جبکہ دیگر دومیچز لاہور میں کھیلیں جائیں گے۔فائنل 25مارچ کو کراچی میں کھیلاجائے گا۔ فائنل کی ٹکٹیں مکمل طور پر فروخت ہوچکی ہیں، علاوہ ازیں پاکستان سپرلیگ تھری کے سیمی فائنزدیکھنے آنیوالوں کی خدمت کیلئے لاہورٹریفک پولیس نے ٹریفک روانی بحال رکھنے کیلئے پلان جاری کردیا۔

سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے پریس بریفنگ میں میڈیانمائندوں کو بتایاشہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کیاہے ،جس کی بدولت شائقین کرکٹ اورشہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔انہوں نے بتایاکہ مال روڈ،جیل روڈ، کینال روڈ،ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلیں رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے27 فوک لفٹر اور6 بریک ڈانز تعینات جبکہ گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد کیلئے موبائل ورکشاپ بھی قائم کردی گئی ہیں۔

اس کیساتھ ساتھ میچ کے دوران ایک ٹریفک مانیٹرنگ روم،کنٹرول روم بھی قائم ہوگا۔رائے اعجاز کاکہناتھاکہ شائقین کرکٹ کوبھر پور جوش و جذبہ سے خوش آمدید کہا جائے گا،شہری متبادل راستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس ہیلپ لائن ون فائیو پر کال بھی کر سکتے ہیں۔