33

3 روز میں تیسرے پاکستانی کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے، اس سے پہلے عماد وسیم اور محمد عامر بھی ریٹائر ہو چکے ہیں۔

محمد عرفان نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا، خصوصاً تینوں فارمیٹس میں کھیلنا، ان کے لیے ایک عظیم اعزاز تھا۔

انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز اور تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی کرکٹ کیریئر کے دوران ان کی حمایت کرتے رہے۔

یاد رہے کہ محمد عرفان نے اپنے کیریئر میں 4 ٹیسٹ، 60 ون ڈے اور 22 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ ان سے قبل عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔