2

چیمپئنز ٹرافی: نیوٹرل مقام پرکھیلنے کا فارمولا بنا تو کبھی بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان ڈٹ گیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر اپنا موقف آئی سی سی پر واضح کر دیا۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کیا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے معاملے پر اپنا مؤقف آئی سی سی کے سامنے واضح کرتے ہوئے بال آئی سی سی کی کورٹ میں پھینک دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا قابل قبول فارمولا بورڈ میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی سے کہا کہ نیوٹرل وینیو پر بھارت سے میچ کھیلنے کا فارمولا بنا توپاکستان کبھی بھارت جا کر نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق اپنا مؤقف واضح کرنے کے بعد اب پاکستان کرکٹ بورڈ کو  آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے۔ 

 واضح رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے جبکہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کی کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کا فارمولا یکسر مسترد کر دیا ہے۔
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث آئی سی سی اب تک چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کرسکا جس سے براڈکاسٹرز بھی پریشان ہیں کیونکہ انہیں کروڑوں ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔