8

فخر زمان اِن دنوں کہاں مصروف ہیں؟ تصاویر کیساتھ پیغام جاری کردیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے حالیہ تنازع کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر کے ساتھ پیغام جاری کردیا۔

، فخر کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں تاہم اب ونہں نے اپنی ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔

کرکٹر 2 ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

 

فخر زمان اِن دنوں کہاں مصروف ہیں؟ تصاویر کیساتھ پیغام جاری کردیا

فوٹو: اسکرین گریب

 

 

فخر زمان اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اوپننگ بیٹر نے  تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔

خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔ 

فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دو میچز میں بابر اعظم کو آرام دیے جانے پر پی سی بی کے فیصلے پر سوال اٹھایا تھا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی مثال دی تھی کہ جب وہ آؤٹ آف فارم تھے تو انہیں آرام نہیں دیا گیا تھا تو بابر کو کیوں دیا گیا جس کے بعد فخر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

بعدازاں فخر زمان نے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں، وہ اچھے دوست بھی ہیں اس لیے اظہار خیال کیا تھا۔

شوکاز نوٹس کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کا خیال ہے، ساتھی کھلاڑی سمجھ کر بات کی، میرا مقصد صرف یہ تھا کہ مشکل وقت میں بابر اعظم کو موقع ملنا چاہیےتھا۔

بعدازاں خبریں سامنے آئیں کہ انہیں دورہ آسٹریلیا کے لیے اسکواڈ حصہ نہیں بنایا گیا ہے کیونکہ وہ انجری کا شکار ہیں۔