16

آئی ایم ایف کا پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں بہتری کا مطالبہ

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے انشورنس سیکٹر میں بہتری کا مطالبہ کر دیا۔ سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے انشورنس سے متعلق 3 اہم مسودہ قانون تیار کر لیے۔

ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے انشورنس سے متعلق 3 اہم مسودہ قانون تیار کر لیا۔ مجوزہ مسودہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد قوانین پارلیمنٹ میں پیش کیے جائیں گے۔

انشورنس سیکٹر کی تنظیم نو سے ملک میں کاروبار کو سہولت ملے گی۔ اور انشورنس سیکٹر کو وزارت تجارت کے بجائے وزارت خزانہ کے ماتحت کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انشورنس میں اصلاحات سے ایس ای سی پی کو ریگولیٹربنا دیا جائے گا۔

مجوزہ قانون کے مطابق صارفین اپنی شکایات کے ازالے کے لیے ریگولیٹر کو درخواست دے سکیں گے۔ اور تمام سرکاری انشورنس کمپنیوں کی نجکاری کی جائے گی۔

گاڑیوں کی تھرڈ پارٹی انشورنس کا قانون بھی جلد لایا جا رہا ہے۔ صوبوں سے تھرڈ پارٹی انشورنس قانون کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔