18

زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 25 اکتوبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 16 ارب 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ 

اعلامیے کے مطابق سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر کی مالیت  11 ارب۔ 15 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 89 کروڑ 26 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
 
اسٹیٹ بینک کے مطابق 25 اکتوبر 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر  میں 11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب۔ 15 کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے