347

عالمی معیشت کو 470بلین ڈالرز نقصان کا خدشہ


واشنگٹن ۔ امریکی ماہر معاشیات نے کہا ہے کہ امریکی تجارتی جنگ کے باعث عالمی معیشت کو 470 بلین امریکی ڈالرز نقصان کا خدشہ ہے، ٹرمپ حکومت کی تجارتی جنگ سے عالمی سطح پر محصولات 10 فیصد تک بڑھ جائیں گی۔

عالمی معیشت کے حجم میں0.5 فیصد کمی ہو گی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی اقتصادی تجزیہ نگار نے خبردار کیا ہے کہ اگر ٹرمپ حکومت نے جامع طور پر تجارتی جنگ کا آغاز کیا تو دو ہزار بیس تک عالمی معیشت کو 470 بلین امریکی ڈالرز نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔ بلومبرگ نیوز کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ حکومت کی جانب سے تجارتی جنگ کے باعث عالمی سطح پر محصولات دس فیصد تک بڑھ جائیں گی اس سے دو ہزار بیس میں عالمی تجارتی مالیت میں تین اعشاریہ سات فیصد کی کمی ہو گی اور اس کے نتیجے میں عالمی معیشت کے حجم میں صفر اعشاریہ پانچ فیصد کی کمی ہو گی ۔