4

پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی سپورٹ سٹاف کا اعلان کردیا

پی سی بی نے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا ہے۔

نوید اکرم چیمہ کو قومی کرکٹ ٹیم کا منیجر مقررکیا گیا ہے ،جیسن گلیسپی قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ برقرار رہیں گے۔

اظہر محمود اسسٹنٹ کوچ اورٹم نیلسن ہائی پرفارمنس کوچ ہونگے،کلف ڈیکن فزیو تھریپسٹ، ڈرکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈشننگ کوچ مقرر کئے گئے ہیں،طلحہ بٹ اینالسٹ اور سعید نعیم میڈیا مینجر ہونگے۔

دوسری جانب انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں مکمل فٹ کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے  پاکستان کرکٹ بورڈ نےکھلاڑیوں کے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ کرالیے ہیں۔

فٹنس رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد انگلینڈ کیخلاف 11 رکنی ٹیم کا اعلان ہوگا، ذرائع کے مطابق محمد رضوان، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور نسیم شاہ کا دوبارہ فٹنس ٹیسٹ لیا گیا۔

شاہین آفریدی، سعود شکیل، ابرار احمد، نعمان علی اور عامرجمال کا فٹنس ٹیسٹ ہوا،عبداللہ شفیق اور سرفراز احمد کو بھی دوبارہ فٹنس ٹیسٹ کے امتحان سے گزرنا پڑا، کپتان ٹیسٹ ٹیم شان مسعود اور بابر اعظم نے بھی دوبارہ فٹنس ٹیسٹ دیا۔

انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں شامل میر حمزہ اور محمد حریرا کا بھی فٹنس ٹیسٹ ہوگیا،دوڑ، پش اپس، بینچ پریس، اسکاٹس اور نو سیکنڈ میں بھاگ کر3 رنز بنانے کا ٹاسک دیا گیا۔

چمپئنز کپ کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں لیا جائے گا،ان کھلاڑیوں میں فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان اور شاہنواز دہانی شامل ہیں۔