بھارتی کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کے خلاف کانپور ٹیسٹ میں تیز بیٹنگ کا منفرد اعزاز بنا لیا۔
بھارت نے بنگلادیش کے خلاف دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 312 گیندیں کھیل کر 383 رنز بنائے، بھارتی ٹیم کی کانپور ٹیسٹ میں رنز بنانے کی اوسط 7.36 فی اوور رہی۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار کسی ٹیم نے 7 رنز سے زائد کی اوسط سے رنز بنائے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے 2005ء میں زمبابوے کے خلاف 6.80 کی اوسط سے رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ بھارت نے بنگلادیش کو دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست دے کر سیریز جیت لی ہے۔