13

قومی ائیرلائن کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات پارلیمان میں پیش

قومی ائیرلائن کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات پارلیمان میں پیش کر دی گئی ہیں۔

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے اثاثے بھارت، امریکا، فرانس، ہالینڈ اور ازبکستان میں ہیں،امریکا اورفرانس میں قومی ائیرلائن کی ملکیت میں دوقیمتی ہوٹل بھی شامل ہیں۔

نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل اورسکرائب ہوٹل کی مالیت لگ بھگ ایک ارب ڈالر ہے،ہالینڈ میں پی آئی اے کا ایمسٹرڈم میں ایک اپارٹمنٹ ہے،تاشقند ازبکستان میں بھی جائیداد شامل ہے۔

بھارت کے شہربمبئی اور نیودہلی میں اکاؤنٹ منیجراوربکنگ آفس بھی شامل ہیں،امریکا میں سیکسن روڈ پرجنرل منیجرکی رہائش گاہ بھی شامل ہے۔

پی آئی اے کی اندرون ملک جائیدادوں کی تعداد 32 ہے،اندرون ملک جائیدادوں میں ایون ہوٹل،پی آئی اے ہسپتال، نتھیا گلی میں فارم ہاوس شامل ہیں۔

پاکستان کی بہترین اور مہنگی ترین لوکیشن پر12 شہروں میں کئی جائیدادیں شامل ہیں،پی آئی اے کے مجموعی اثاثوں کی لگ بھگ مالیت350ارب روپے لگائی گئی ہے۔

واضح رہے حکومت پی آئی اے کوکئی ماہ سے بیچنے کی کوشش کررہی ہے۔