7

سمندری طوفان نے ویتنام میں تباہی مچا دی ، 35 افراد ہلاک ، درجنوں لاپتہ

طاقتور سمندری طوفان یاگی نے ویتنام پہنچ کر وسیع پیمانے پر تباہی مچا دی، درجنوں افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ویتنامی حکام کا کہنا ہے کہ شمالی ویتنام میں طوفان سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 35 ہو گئی ہے جبکہ 24 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ویتنام کے محکمہ موسمیات نے ملک کے متاثرہ علاقوں میں آج بھی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے۔

واضح رہے اس سے قبل سمندری طوفان سے چین میں 4 اور فلپائن میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔