راولپنڈی: بنگلا دیشی کرکٹر لٹن داس کہتے ہیں کہ ٹیم کے لیے مشکل وقت میں سنچری اور اچھا اسکور کرنے پر خوشی ہے، اچھی بولنگ اور ٹیم ورک رہا تو اچھے رزلٹ کی امید ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس میں بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس کا کہنا تھا کہ شروع میں جلد وکٹیں گریں لیکن پھر ہم نے وکٹ پر وقت لیا اور بہتر کرنے کی کوشش کی، ٹیم کے لیے سنچری اور اچھا اسکور کرنے پر خوشی ہے۔
لٹن داس کا کہنا تھا کہ وکٹ میں بظاہر کوئی تبدیلی نہیں تھی بال موو ہورہی تھی، خرم شہزاد نے نئی گیند کے ساتھ بہت اچھا پرفارم کیا، نئی گیند کو کھیلنا مشکل ہوتا ہے۔
میچ جتنے کے لیے پاکستان کو کتنے اسکور پر آؤٹ کرلیں گے؟ صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے لٹن داس نے کہا یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم پاکستان کو کتنا جلد آؤٹ کر پائیں گے، اگر اچھی بالنگ کی تو بہتر رزلٹ ملے گا، پہلے ٹیسٹ والی وکٹ پر ہٹ کرنا آسان تھا اب والی وکٹ کی صورتحال مختلف ہے۔