18

مکیش امبانی سے بھارت کے امیر ترین شخص کا اعزاز چھن گیا

بھارت کے معروف صنعتکار اور رلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی سے انڈیا کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چھن گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی دولت میں گزشتہ 8 ماہ کے دوران 25 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد اُن کے اثاثوں کی مالیت 10.14 لاکھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے،اڈانی کی دولت میں جہاں 25 فیصد کمی ہوئی وہیں بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کے اثاثوں میں 95 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد وہ بھارت کے امیر ترین شخص بن گئے۔

بھارت کے معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ کی جانب سے جاری ہونے والی معلومات کے مطابق اڈانی کے اثاثوں کی مالیت111 بلین ڈالر ہے اور وہ اب دنیا کے 11ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ پہلے یہ اعزاز مکین امبانی کے پاس تھا ، اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے،انڈیا کے تحقیقی و سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن کے مطابق فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے  مالکشیو نادر کی دولت ایک فیصد اضافے کے بعد 3.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر رہے۔