کراچی: بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں 10 وکٹوں کی حیران کن شکست کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی، کھلاڑیوں کے انتخاب اور پچ کے بارے میں سخت سوالات اٹھا دیے۔
سابق آل راؤنڈر نے پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کی ناکامی کے اہم اسباب میں ماہر اسپنر کو شامل نہ کرنے، چارفاسٹ بو لرز کھلانے اورخراب پچ کو قرار دیا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے صاف لگتا ہے کہ یہ ناکامی دراصل ہوم کنڈیشنز سے مکمل طور پرلاعلمیت ظاہر کرتی ہے۔
شاہد آفریدی نے فاتح ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پورے میچ میں عمدہ پرفارمنس کے تسلسل کو قائم کرکھنے پر بنگلادیش کو کریڈٹ ملنا چاہئے۔
واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں کامیابی کی بدولت بنگلا دیش آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ اسٹینڈنگ میں چھٹے نمبر پر آگیا ہے جئبکہ میزبان پاکستان تنزلی کا کا شکار ہوکر آٹھویں نمبر پرآ گیا۔