15

سعودیہ کا پاکستان کیلیے بین الاقوامی روٹس پر50 فیصد رعایت کا اعلان

  کراچی: سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے پاکستان کیلیے بین الاقوامی روٹس پر50فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔ 

ترجمان کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹر نیشنل ایئر پورٹ اورریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے مسافروں کے لیے بین الاقوامی پروازوں پر 50 فیصد تک کی غیرمعمولی پروموشنل پیشکش کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان سعودیہ ائیرکے مطابق یہ پیشکش پاکستانی مسافروں کو سعودی عرب سے جوڑے گی، سعودی مسافروں کومملکت میں 96 گھنٹوں تک قیام،مختلف علاقوں میں سفراورعمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی سہولت حاصل ہوگی۔

 

پاکستانی مسافر پیشکش سے فائدہ اٹھانےاوریکم ستمبرسے 30نومبرتک سفرکے لیے 31اگست تک ٹکٹ بک کراسکتے ہیں،یہ پیشکش محض پاکستان سے سفر کرنے والے بزنس اورگیسٹ کلاس کے مسافروں کیلیے ہے، اوراس پیشکش کے ذریعے بزنس اورگیسٹ کلاس کے مسافرسعودیہ کے چار براعظموں پرمشتمل کسی بھی بین الاقوامی روٹ پرسفر کرسکتے ہیں۔

سعودیہ کی ویب سائٹ اور ڈیجیٹل چینلز پرٹرپ پلاننگ سے لےکرچیک ان اورپوسٹ فلائٹ سپورٹ تک خدمات سےمتعلق معلومات موجود ہیں، ہوائی اڈوں پرموثرگراؤنڈ سروسز،ہموارآپریشنز اورغیرمعمولی دوران پرواز خدمات،اعلیٰ ومعیاری کیٹرنگ، دوران پروازتفریح اور دیگرسہولیات کے ذریعے مسافروں کے سفری تجربات کو مثالی ویادگار بنایا جاسکتا ہے۔