103

بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کردیا گیا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ ہنگاموں کے دوران ایک فیکٹری ورکر کو قتل کیا گیا تھا۔ گارمنٹ فیکٹری کے مقتول ملازم کے والد کی طرف سے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ شکیب الحسن سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کے رُکن بھی ہیں۔ شیخ حسینہ واجد کو بھی مقدمے میں ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ شکیب الحسن اس وقت راولپنڈی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے خلاف دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں۔