حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں جلسہ جلوس، ریلیاں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی لگا دی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا۔