10

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ پنڈی اسٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے

راولپنڈی: بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ چندیکا ہتھوراسنگھے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں دوران گفتگو آبدیدہ ہوگئے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ بنگلا دیش میں کئی خاندانوں نے اپنے پیاروں کی جان گنوائی، معلوم نہیں اب وہاں کیا ہورہا ہے، مجھے اپنا کنٹریکٹ پوراکرنا ہے۔

چندیکا ہتھوراسنگھے نے کہا کہ اگر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجھےتبدیل کرنا ہو تو فیصلہ منظورہوگا، بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی پر تشویش ضرور ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کو 1998 سےجانتاہوں اور ان کی بنگلادیش کی کوچنگ میں اچھی شمولیت ہے۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ فاسٹ بولرز اوربیٹنگ کے لیے سازگار  لگ رہی ہے، پاکستان نے سلیکشن میں اسپنرز کو منتخب نہیں کیا، بنگلادیش کے اسکواڈ میں فاسٹ بولرز اور دو اسپن آل راؤنڈرموجود ہیں۔

چندیکا ہتھوراسنگھے کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا شکریہ جنہوں نے بنگلادیش اے کا دورہ شیڈول کیا،کنڈیشنر نہیں بلکہ میرٹ پر اسپنرز کو اسکواڈ میں منتخب کیا،لاہور میں بھی تین روز بھرپور پریکٹس کی۔