18

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 228  پوائنٹس اضافے سے 78105پر بند ہوا ہے۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 721 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی بلند ترین سطح 78709 ہی۔ 

بازارمیں آج 59کروڑ شیئرز کے سودے 20 ارب روپے میں طے ہوئے۔ 

اس کے علاوہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے بڑھ کر 10ہزار 448 ارب روپے ہے۔  

دوسری جانب آج ڈالر کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر بغیر کسی تبدیلی کے 278 روپے 70 پیسے  پر بند ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 40 پیسے برقرار ہے۔